فوج کو ممکنہ حراست دینے کیخلاف عمران خان نے درخواست دائر کردی

12:33 PM, 25 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کیسز میں اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست دائر کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں