طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرلیا گیا

12:42 PM, 25 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کے سامنے سٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ انیلہ ریاض اور انکے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کرنے کیلئے ان کے لوہاری گیٹ پر موجود گھر پر چھاپے مارے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے گزرتے ہوئے طاہر انجم پر تشدد کیا گیا۔ طاہر انجم کے کپڑے پھاڑے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

طاہر انجم تشدد کیس میں انیلا ریاض کی گرفتاری نے کیس کو نیا رخ دے دیا۔ 

ذرائع کے مطابق رات بھر انیلا ریاض کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس لاہور کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرتی رہی۔ علی الصبح پولیس نے انیلا ریاض کو طاہر انجم کے گھر سے نکلتے ہوئے گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انیلا ریاض نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ طاہر انجم سے معافی مانگنے گھر آئی تھی۔

تشہیری حربہ یا معاملہ کچھ اور؟ پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں