اوباش شخص کی لیڈی ڈاکٹر کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی، ویڈیو بنالی

01:35 PM, 25 Jul, 2024

ویب ڈیسک: کوٹ رادھا کشن میں لیڈی ڈاکٹرز بھی جنسی درندوں سے محفوظ نہ رہیں۔ اوباش نے مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کو نشہ آور شے پلاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں بلیک میلنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ جہاں اوباش شخص نے لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرڈالی ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم نے گھر بلا کر نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔ پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے موبائل فون سے لیڈی ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزیدخبریں