ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری ) میواسپتال انتظامیہ کی غفلت کی انتہا ہوگئی ، ہسپتال کے کینسر وارڈ میں مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگا دیے۔
واقعے پیش آنے کے بعد تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے کینسر وارڈ میں مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگا دیے گئے ۔ میو اسپتال میں کینسر کے 3 مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگائے گئے۔ مزید مریضوں کو بھی زائدالمعیاد انجکشن لگنے کا خدشہ ہے جس پر تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق درجنوں زائد المعیاد انجکشن فارمیسی کے فریج میں موجود تھے، مزید مریضوں کو زائد المعیاد انجکشن لگانے کی تیاری تھی۔البتہ انسپکشن ٹیم نے میو اسپتال سے زائدالمعیاد انجکشن قبضے میں لے لیے ہیں۔ میو اسپتال انتظامیہ نے زائد المعیاد انجکشن ملنے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پانچ رکنی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ای اومیو اسپتال پروفیسر فیصل مسعود کا کہنا ہے کہ زائد المعیاد انجکشن لگنے والے مریضوں کو اسپتال بلالیا گیا، مریضوں کی حالت کا جائزہ لیا جارہا ہے، زائد المعیاد انجکشن رکھنے میں ملوث دو سٹور کیپر معطل کردیے، ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔