ویب ڈیسک : روس کا ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر جنوب مغربی علاقے میں ’ تکنیکی خرابی‘ کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس نے روسی نیوز ایجنسی تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر کلوگا کے علاقے میں تباہ اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔‘
روس کی ’انٹر فیکس‘ نیوز ایجنسی نے کہا کہ ’ابتدائی اطلاع کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔‘
مقامی حکومتی عہدیدار نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یوکرین کی سرحد سے 150 کلومیٹر پہلے تباہ ہوا۔
جدید ترین روسی ہیلی کاپٹر تباہ، عملہ ہلاک
02:41 PM, 25 Jul, 2024