(ویب ڈیسک )سابق ایم این اے اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور انکے بھائی حاجی امتیاز احمد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایم این اے اعجاز چوہدری کے بھائی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس افراد نے حاجی امتیاز کو ان کے گاؤں سے گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حاجی امتیاز نے مختلف مقدمات میں ضمانت لے رکھی تھی، پولیس بھی گرفتاری سے متعلق لاعلمی ظاہر کررہی ہے۔