خواتین کو باندھ کر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او کے نوٹس پر ملزم گرفتار

04:16 PM, 25 Jul, 2024

ویب ڈیسک: پاکپتن میں دو مزدور خواتین کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنے کا معاملہ۔ ڈی پی او کے نوٹس پر جاگیردار پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم علی شاہ کھیت سے جامن توڑنے پر مشتعل ہوا۔ خواتین کو پکڑ کر درخت سے باندھا۔ ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑیوں سے تشدد کرتا اور خواتین کا لباس تک پھاڑ ڈالا۔ 

واقعے میں ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس ان ایکشن ہوگئی اور مرکزی ملزم علی شاہ کو پکڑ لیا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں