ویب ڈیسک:اب کنگ خان کو پیرس کے ایک میوزیم کی جانب سے بھی منفرد اعزاز سے نواز دیا گیا ہے، جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا، پیرس کے گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سونے کے سکے پیش کرکے بالی ووڈ میں ایک منفرد اعزاز بخشا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کو خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سونے کے سکے پیش کرکے ان کو ایک نیا اعزاز بخشا ہے، جس کے بعد کنگ خان بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جنہیں میوزیم میں سونے کے سکے وقف کرنے کا یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔
پیرس کے دریائے سین کے دائیں کنارے گرینڈز بولیوارڈز پر واقع گریون میوزیم اپنے مومی مجسموں کے لیے مشہور ہے، شاہ رخ خان امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جمہوریہ چیک، تھائی لینڈ، انڈیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں مومی مجسموں میں بھی امر ہوچکے ہیں۔
شاہ رخ خان کے لیے 2023 ایک غیر معمولی سال تھا، جس میں 3 بڑی فلمیں، پٹھان، جوان، اور ڈنکی ریلیز ہوئیں، پٹھان، جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں، باکس آفس پر زیادہ کامیاب رہی۔
شاہ رخ خان 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں پارڈو ایلا کیریرا ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں، ان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے۔
واضح رہے پیرس کے مشہور گریون میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا جو سکہ جاری کیا ہے اس پر اداکار کی تصویر کے ساتھ ان کا نام بھی درج کیا گیا ہے جو کہ ایک بڑا اعزاز ہے۔
پیرس میں شاہ رخ خان کو بڑا اعزاز حاصل
06:36 PM, 25 Jul, 2024