پیرس اولمپکس 2024 افتتاحی تقریب سے پہلے  فٹ بال، تیر اندازی اور رگبی کھیلوں کے مقابلے کیوں؟

06:54 PM, 25 Jul, 2024

طیبہ نقشی

( پبلک نیوز ) طیبہ نقشی : بارسلونا 1992 گیمز کے بعد ، فٹ بال  کی گیم کو افتتاحی تقریب سے پہلے شروع  کرنے کی روایت شروع ہوئی تھی ۔

افتتاحی تقریب سے قبل فٹ بال جیسے کھیلوں کے شروع ہونے کے پیچھے ایک تاریخی وجہ ہے۔ بینجمن سیگنارٹ، جو پیرس 2024 کے کمپیٹیشنز کیلنڈر کے پروجیکٹ مینیجر ہیں، نے کہا ہے کہ مذکورہ کھیل کا ابتدائی آغاز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی صحت یابی  کے لئے کافی مدت ہو۔ 

تیر اندازی، ہینڈ بال اور رگبی کیوں جلدی شروع ہو گئے؟

پیرس اولمپک گیمز سمر گیمز کے افتتاحی دن سے پہلے پہلی بار رگبی سیونز اور ہینڈ بال شروع ہوئے۔ رگبی سیونز اور ہینڈ بال پیرس میں ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کے ساتھ میچ کے مقامات کا اشتراک کریں گے۔ بینجمن سیگنارٹ کے مطابق تیراندازی ، ہینڈ بال اور رگبی کے میچز کو زیادہ شفاف بنانے کے لئے ان کے مقابلوں کا انعقاد افتتاحی تقریب سے پہلے ہی کردیا جاتا ہے.

رگبی:

ہینڈ بال:

تیر اندازی:

 تاہم آئی او سی کے قوانین کے مطابق افتتاحی تقریب سے پہلے کسی کھلاڑی کو کوئی تمغہ نہیں دیا جاتا، اور کسی کھلاڑی کو  ٹورنامنٹ سےباہر نہیں کیا جاتا۔

مزیدخبریں