(ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف درخواست خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اپنی ممکنہ حراست آرمی کودینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامات بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔ رجسٹرار آفس نے درخواست میں وکالت نامہ سائن نا ہونے کا اعتراض عائد کیا ۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہیں۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ 9مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت9مئی کےکیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے،عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔
بعد ازں عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔