’سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے‘

06:37 AM, 25 Jun, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏جمہوریت کا ورد پیپلز پارٹی سے 24گھنٹے سن لیں لیکن جمہوری اصولوں کی کم از کم پاسداری بھی اگر کسی صوبے میں نہیں تو وہ سندھ ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ سندھ میں زرداری خاندان کی آمریت نافذ ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر قبضے کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کو بجٹ پر تقریر کرنے سے بھی روک دیا گیا یہ زرداری جمہوریت کانیا رنگ ہے۔
مزیدخبریں