سبی: ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 جوان شہید
06:50 AM, 25 Jun, 2021
سبی(پبلک نیوز) سبی کے علاقے سنگن میں ایف سی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 جوان شہید ہو گئے. آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 5 ایف سی جوان شہید ہوگئے، ایف سی کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کے فرار کی راہیں مسدود کی جارہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایسےبزدلانہ حملوں سےامن و امان خراب نہیں ہونےدیں گے ،سیکیورٹی فورسزدشمن کےتمام مذموم عزائم ناکام بنا دیں گی۔ترجمان نے مزید کہا دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی سے کی جانے والی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن تباہ نہیں کر سکتیں. آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار ظفر علی خان شامل،شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا جبکہ شہید لانس نائیک ہدایت اللہ کا تعلق بھی لکی مروت سے تھا اور شہید لانس نائیک ناصر عباس کا تعلق بھکر سے تھا. آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک بشیر احمد کا تعلق نصیر آباد س اور سپاہی نور اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا.