پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 25 جون 2021

11:10 AM, 25 Jun, 2021

حسان عبداللہ
پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 52 نئے کیس رپورٹ، 32 ہزار921 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،2 ہزار 29 کی حالت تشویشناک،کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ29 ریکارڈ کی گئیملتان سلطانز نے پاکستان سپرلیگ کے نئے "سلطان" کا تاج سجا لیا، پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا،رضوان الیون کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وہاب الیون 159 رنز بنا سکی،فائنل جیتنے پر ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی اٹھا کرگراؤنڈ میں بھرپورجشن۔پی ایس ایل 6 کے آخری معرکے میں صہیب مقصود کی 65 رنز کی دھواں دار اننگز،مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز اپنے نام کر لئے، شاہنوازدھانی کو بہترین باؤلر اور ایمرجنگ کرکٹرکا اعزازدیا گیا، ایونٹ کے بہترین وکٹ کیپرکا ایوارڈ محمد رضوان نے جیتا۔ ایون فیلڈ،العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج،اسلام آبادہائیکورٹ نےسزاؤں کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا،احتساب عدالت کی دی گئی سزائیں برقرار،مفرور ہونے کی وجہ سے درخواستیں خارج کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا،فیصلےکامتن۔آرمی چیف کا دورہ جرمنی، جرمن وزیر خارجہ اور پاکستان وافغانستان سے متعلق جرمن نمائندہ خصوصی سے ملاقاتیں،جنرل قمر جاویدباجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پائیدارامن کا انحصار زیر التوا مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے،عالمی برادری تنازعات کے حل میں بامقصد تعاون کرے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت کا ایک اور ڈرامہ فلاپ ،بھارتی وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس بے نتیجہ رہی،وادی کے 14 سیاسی رہنماؤں کا نریندرمودی سے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ،محبوبہ مفتی کی مسئلہ کے حل کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی تجویز، بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پرجموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کردی جائے گی۔
مزیدخبریں