5 منٹ سے زائد کی کالز پر نیا ٹیکس عائد

06:15 PM, 25 Jun, 2021

احمد علی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون کال پر ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ حکومت نے پانچ منٹ سے زائد کی جانے والی کالز پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پانچ منٹ سے زائد کی کالوں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ جیسے ہی کال پانچ منٹ سے اوپر جائے گی، صارف سے مزید پچھتر پیسے وصول کر لیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مذکورہ ٹیکس محض پانچ منٹ سے زیادہ کی کالز پر ہو گا۔ ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کے استعمال پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
مزیدخبریں