پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،26جون 2021
07:05 PM, 25 Jun, 2021
قومی کرکٹ اسکواڈ انگلینڈ کے شہر برمنگھم پہنچ گیا ہے۔ اسکواڈ یہاں سے ڈربی پہنچے گا۔ ڈربی پہنچنے پر اسکواڈ کے تمام ارکان 3 روز تک روم آئسولیشن میں رہیں گے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز پر سفر کرنا بلاشبہ وقت بچانے میں سب سے اہم گنا جاتا ہے۔ لیکن ایسا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں۔ اس نہ ممکن کو ممکن بنانے کے لیے جرمن وولو کاپٹر نے ایئر ٹیکسی متعارف کرا دی ہےوفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اور دنیا نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ فیٹف نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے27میں سے26نکات پرعمل کیا۔ 2018میں دیئے گئے 82نکات میں سے 75نکات پر مکمل عملدرآمد ہو چکا پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تمام اسکواڈز 5 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے آئیسکو کے بیشتر علاقوں خصوصاً اسلام آباد راولپنڈی اٹک اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا