پی ٹی آئی نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
11:28 AM, 25 Jun, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف انصاف نےحکومت کی جانب سےنئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کےخلاف درخواست چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائرکی گئی ہے جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی گئی ترامیم آئین کے منافی ہیں، نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے استدعا کی ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کا کالعدم قرار دیا جائے۔