'کل ووٹ دینے کا دن ہے، باہر نکلیں اور بھٹو ازم کیلئے ووٹ دیں'
06:19 PM, 25 Jun, 2022
اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ووٹ دینے کا دن ہے، باہر نکلیں اور بھٹو ازم کے لئے ووٹ دیں، پرامن، خوش حال اور ترقی یافتہ سندھ کیلئے ووٹ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے 15 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے جیالے امیدواروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹ دینے کا دن ہے، باہر نکلیں اور بھٹو ازم کے لئے ووٹ دیں، پرامن، خوش حال اور ترقی یافتہ سندھ کیلئے ووٹ دیں، ہمارے حریف مسلسل شکست کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں اور تشدد کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا میں اپنے تمام حامیوں کو پرامن رہنے اور اشتعال میں نہ آنے کی تلقین کرتا ہوں، ووٹ ڈالیں کیونکہ جمہوریت ہمارا انتقام ہے۔