یوٹیوب موبائل ، ڈیسک ٹاپ کیلئے آن لائن گیمز کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ

04:13 PM, 25 Jun, 2023

احمد علی
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یوٹیوب مبینہ طور پر موبائل ، ڈیسک ٹاپ کیلئے آن لائن گیمز کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل آن لائن گیمز کو یوٹیوب کے لیے آمدنی کے نئے ممکنہ ذریعہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ویڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم نے مبینہ طور پر ملازمین کو پلے ایبلز نامی ایک نئی پروڈکٹ کی جانچ کے لیے مدعو کیا ہے، جو یوٹیوب پر ہی صارفین کو آن لائن گیمز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اندرونی ای میل کی بنیاد پر جو وال سٹریٹ جرنل نے دیکھی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صارفین کون سی ڈیوائز استعمال کر تے ہیں ، بظاہر، گیمز موبائل اور ڈیسک ٹاپ دونوں پر کھیلی جا سکیں گی۔ صارفین انہیں یوٹیوب کی ویب سائٹ پر ویب براؤزر یا ایپ پر چلا سکیں گے، چاہے وہ اینڈرائیڈ ہو یا آئی او ایس فون۔ جبکہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ فی الحال جانچ کے لیے کئی گیمز دستیاب ہیں، اس میں خاص طور پر اسٹیک باؤنس کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ اشتہار سے تعاون یافتہ آرکیڈ گیم(Arcade Game) ہے جس میں کھلاڑی ایک باونسنگ گیند (Bouncing Ball) سے اینٹوں کی تہوں کو توڑتے ہیں ۔ یوٹیوب پہلے ہی گیمنگ لائیو اسٹریمز سے پیسہ کماتا ہے،آج کل اشتہاری اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم یہ پروڈکٹ اسے آمدنی حاصل کرنے کا ایک اور طریقہ فراہم کرے گا۔ پلے ایبلز شاید نیٹ فلیکس کے گیمنگ پروڈکٹ سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے جو اس کے ادائیگی کرنے والے صارفین کو موبائل پر آرام دہ گیمز تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ نیٹ فلیک اپنے گیمنگ انیشیٹیو کے لیے بھی بڑے عزائم رکھتا ہے، اور مبینہ طور پر ایک ایسی توسیع پر کام کر رہا ہے جو موبائل ڈیوائسز سے آگے ٹی وی گیمز کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے جو فون کو کنٹرولرز کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
مزیدخبریں