جسٹس شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا

10:20 AM, 25 Jun, 2024

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس شفیع صدیقی سے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے حلف لیا۔

جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے تک شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔

مزیدخبریں