ویب ڈیسک : پولیس کی لاپرواہی یا بڑ ی گیم ۔۔۔۔۔کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقاء معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھااور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔
پولیس نے ملزم کےفرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق اتقاء معین کو چند روز قبل موٹرسائیکل چھیننے کے دوران قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔