سابق آرمی چیف کے قریبی عزیز صابر مٹھو 27 جون کو ایف آئی اے میں طلب

11:22 AM, 25 Jun, 2024

ویب ڈیسک : ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے قریبی عزیز صابر حمید عرف مٹھو کو منی لانڈرنگ کے الزام میں 27 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
صابر حمید کے خلاف 2023 میں منی لانڈرنگ کی انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے نے صابر حمید کو پیشی کے موقع پر گزشتہ دس سال میں زمین کی خریدوفروخت اور سرکاری محکموں کو فروخت کی گئی زمینوں کے ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا ہے۔

یادرہےاکتوبر 2023 میں ایف آئی اے نے صابر مٹھو کے 14 ملکی اور 5 غیرملکی بینک اکاونٹس کا انکشاف کیا تھا اور ان کے بینک اکاونٹس میں 5.34 بلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا بھی جواب مانگا تھا۔

لیکن وہ انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی بند کردی گئی تھی اور انہیں کلئیرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا۔

اب اینٹی کرپشن نے تینوں شخصیات کو 26 جون کو طلب کیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے چودھری اشرف اور صابر مٹھو کو 27 جون کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے نے حامد مشتاق کو 28 جون کو طلب کیا ہے۔

اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے نے تینوں کو اپنے ساتھ ذرائع آمدنی اور اثاثوں کی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

 
 


 

مزیدخبریں