معصوم بچوں کے مبینہ اغوا اور زیادتی میں ملوث سفاک ملزم گرفتار

12:02 PM, 25 Jun, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ سے 6 سالہ ایان کو اغواء کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم معصوم بچوں کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق 6 سالہ ایان گھر سے پانی لینے نکلا جسے ملزم موٹر سائیکل پر اغواء کر کے ساتھ لے گیا۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بچے کی تلاش کے لیے اے ایس پی شازیہ اسحاق کی نگرانی میں ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور لوہاری گیٹ نے ورکنگ شروع کی۔ جدید ٹیکنالوجی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔ 

ایس پی سٹی نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کروا لیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عادی ملزم بچوں کو ورغلاء کر بدفعلی کا نشانہ بناتا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو اپنے ساتھ لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں