ڈاکٹرز کی غفلت، خاتون نے واش روم میں بچہ جنم دیدیا

02:34 PM, 25 Jun, 2024

ویب ڈیسک : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال حافظ آباد میں عملے کی غفلت اور بدانتظامی کی انتہا، حاملہ خاتون نے واش رو م میں بچہ جنم دیدیا۔

 رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال حافظ آباد  کے واش روم میں ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ طبعیت کی خرابی کی بنا پر علی الصبح ہی اسپتال آگئے تھے مگر عملے سمیت ڈاکٹرز نے بات ہی نہیں سنی ۔

نومولود بچے کے باپ کا مزید کہنا تھا کہ طبیت خراب ہونے پر عملے نے کہا کہ واش روم لے جاؤ ۔ واش روم میں بچے کی پیدائش کے بعد بھی طبی امداد نہ ملی ۔

 متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر اور عملہ کہتا ہے کہ دوائیاں بازار سے لاؤ۔ڈی ایچ کیو ڈاکٹرز کی نا اہلی پرخاتون کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سیکرٹری ہیلتھ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں