یہ ایوان سیکنڈ کلاس نہیں ہے،یہ ایوان صوبوں میں توزان رکھتا ہے،شیری رحمان

03:59 PM, 25 Jun, 2024

ویب ڈیسک: شیری رحمان کہا کہ یہ ایوان سیکنڈ کلاس نہیں ہے، یہ ایوان صوبوں میں توزان رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں بجٹ سینیٹ سے بھی منظور ہوتا ہے، سینیٹ آف پاکستان سے بھی بجٹ منظور ہونا چاہیے،کہا جاتا ہے کہ سینیٹرز براہ راست منتخب نہیں ہوتے تو سسٹم تبدیل کریں،یہ ایوان ہاوس آف فیڈریشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل سینیٹ نے 128 بجٹ تجاویز دیں قومی اسمبلی میں ایک رکن نے کہا تجاویز دیھکنے کا وقت نہیں،سینیٹ کی تجاویز کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈالنا چاہیے،سینیٹ نے سخت محنت سے تجاویز تیار کیں ہیں۔

شیری رحمان  نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ کو بجٹ کی منظوری کے عمل میں شامل کرنے کے لئے کمیٹی آف ہول کا اجلاس بلایا جائے، سابق سینیٹر مظفر حسین شاہ کی رولنگ موجود ہے۔

مزیدخبریں