ویمن  کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان ویمن ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کا امکان، کس کی چھٹی ہوگی؟

06:51 PM, 25 Jun, 2024

محمد شکیل خان

(پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ویمن ایشیا کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن پر پی سی بی  کی سوچ بچار جاری ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے لئے پاکستان  کا مضبوط ویمن ٹیم  کا اسکواڈ  سلیکٹ کرنےکا پلان ہے۔ ویمن ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائل میچزکرائے جانے کا بھی امکان ہے۔  

اس کے علاوہ پاکستان ویمن ٹیم کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ویمن ٹیم کی مینجمنٹ  اور اسپورٹ اسٹاف میں نئے افراد کی شمولیت کی جائے گی، فی الحال وقت کی کمی کے باعث فوری بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ کی ہیڈ تانیہ ملک کی بھی تبدیلی کا امکان ہے ،  ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان ویمن  کرکٹ کے معاملات کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویمن ایشیا کپ 19 جولائی سے سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان ویمن  کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ماہ کے شروع میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں