ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی، کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

07:04 PM, 25 Jun, 2024

 ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے 10 دن بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم نیویارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑی ایک ہفتے قبل امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے تھے 

البتہ کپتان بابراعظم سمیت حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان اور محمد عامر ٹیم کے ہمراہ واپس نہیں آئے تھے۔

مزیدخبریں