پاکستان کے دفاع کے لیے بلوچستان کے سپوتوں کی عظیم قربانیاں 

08:23 PM, 25 Jun, 2024

 ویب ڈیسک:مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے آج پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی,کیپٹن صفر خان شہید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ آپ کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ 

سپاہی اللہ وریا نے وطن کی محبت میں اپنی جان نچاور کر دی آپ کا تعلق ضلع  نصیر آباد سے تھا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سپاہی غلام محمد نے بھی بہادری سے لڑتے ہوئے پاکستان کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

مزیدخبریں