(ویب ڈیسک) حکومت نے ٹریفک چالانز پر بھی ٹیکس لگا دیا ،شہریوں کی ٹریفک وائیلیشن پر چالان کے ساتھ اضافی ٹیکس بھی جمع کرانا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق کسی بھی ٹریفک چالان کے جرمانے کے ساتھ 15 روپے اضافی ٹیکس دینا پڑے گا، بغیر ہیلمٹ چالان پر جرمانہ دوہزار روپے ہے لیکن 15 روپے اضافی جمع کرانا ہوں گے،لرنر لائسنس کی فیس پانچ سو روپے لیکن شہری 515 روپے جمع کرانا ہوں گے۔
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، فریش لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹس پر بھی 15 روپے ٹیکس دینا ہوگا، ٹریفک پولیس سالانہ صرف 15 روپے ٹیکس کی مد میں تقریبا 16 کروڑ روپے جمع کرے گی،گذشتہ سال ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
علاوہ لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق49،41،42،32 بار ای چلان والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئی ہیں اور بیشتر مالکان نے موقع پر جرمانہ جمع کروا دیا اور متعدد کے کاغذات قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں لیکن ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے۔
ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن اور دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی، سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک سگنل، لین لائن، دھواں چھوڑنے، ون وے ٹریفک سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر ای چالان کیے جارہے ہیں، ای چالان سے بچنے کے لئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن اور گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔