پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،25 مارچ 2021

08:13 AM, 25 Mar, 2021

اویس
اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ،عسکری،سیاسی اور غیرملکی شخصیات کی بھی شرکت،چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رنگ نمایاں، یوم پاکستان پریڈ میں ایئرچیف مارشل کی قیادت میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ، صدرمملکت عارف علوی، وزیردفاع پرویز خٹک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر کی شرکت۔یوم پاکستان پریڈ میں دفاعی اور فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ، ملٹری بینڈز نے ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں، مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کا مارچ پاسٹ، تقریب میں ترک طیارے نے بھی شاندار فضائی مظاہرہ کیا، دوست ملک ترکی کی ثقافت کا بھی شاندار مظاہرہ۔پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا یوم پاکستان پریڈ سے خطاب، کہا اقبال کی فکراور قائداعظم کی جدوجہد سےخواب شرمندہ تعبیر ہوا، ہمیں اسلامی ورثے اور قومی روایات کی پاسداری کرنی ہے، پاک فوج کی دہشت گردی کےخلاف کامیابی کی دنیا بھی معترف ہے۔جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں بلاشبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں پر ظلم کرکے بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑا رہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے، پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا نوٹس لے۔پُرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے، صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے، ہمارے دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، او آئی سی جیسے فورم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، ہم خطے میں امن وسلامتی اور ترقی کے خواہش مند ہیں، ، ہم نے کم وسائل کے باوجود کورونا وبا کا سامنا کیا۔
مزیدخبریں