مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں ارطغرل غازی کو خراج تحسین
08:36 AM, 25 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے موقع پر ارطغرل غازی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ٗ جب ترک آرمی کا بینڈ اپنی پرفارمنس کیلئے آیا تو اس کے پاکستا نی قومی ترانے کے ساتھ ساتھ ارطغرل غازی ڈرامے کی دھن بھی بجائی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ میں ترک آرمی کا تاریخی بینڈ اپنی پرفارمنس پیش کرنے آیا تو اس نے وہ دھن بجائی جو 1950میں ترک آرمی کیلئے بنائی گئی تھی ۔ ترک آرمی کا یہ بینڈ تقریبا دو صدیاں قبل بنایا گیا تھا جو جنگ کے موقع پر ترک آرمی کا خون گرمایا کرتا تھا ۔ اس کی تاریخ ابھی تک جاری ہے۔اس موقع پر ترک آرمی بینڈ نے پاکستان کے قومی نغمے بھی بجائے ’’ دل دل پاکستان ‘‘ جب پیش کیا گیا تو پاکستانیوں کا دل وطن پرستی کے جذبے سے سرشار ہو گیا ٗ اس موقع پر ترک بینڈ کی طرف سے ڈرامے ارطغرل غازی کا ٹائٹل ٹریک بھی پیش کیا گیا ۔