غیر قانونی تارکین وطن کیلئے اب برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں
08:53 AM, 25 Mar, 2021
لندن ( ویب ڈیسک ) غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والوں کیلئے آنے والے دنوں میں قوانین مزید سخت کئے جا رہے ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ اگر اب کوئی غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچے تو اسے واپس بھجوا دیا جائے یا سخت سزائوں کا سامنا بھی کرنا پڑے۔برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نئے امیگریشن پلان میں حقیقتاً پناہ کے متلاشی افراد کیلئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور برطانیہ انہیں سہارا دے گا ٗ لیکن ایسے افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہو گی جو انسانی سمگلروں کیلئے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانیہ آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت امیگریشن کے قوانین میں بڑے پیمانے پر اصطلاحات متعارف کروا نے والی ہے اور ان کی روشنی میں اب غیر قانونی طور پر اور چھپ کر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کو وہ حقوق میسر نہیں رہیں گے جو اس سے قبل انہیں دئیے جاتے تھے۔یاد رہے کہ حالیہ قوانین کے مطابق برطانیہ پر لازم پر ہے کہ وہ جان بچا کر وہاں پہنچنے والوں کو کسی صورت بھی انکار نہیں کر سکتا۔