ڈسکہ الیکشن ہوگا اور عوام ووٹ بھی ڈالیں گے: مریم نواز

11:10 AM, 25 Mar, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پر خوشیاں منانے والے جانتے ہیں کہ الیکشن تو ہونا ہے عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟ کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے؟ کیوں ڈرتے ہو یوم حساب سے؟ اس لیے کہ عوام تم سے بیزار ہے اور ووٹ کی برچی تمہاری جعلی حکومت کے لیے موت کا پروانہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی عدالت جاتے کہ عوام کو ووٹ سے روکو کبھی عدالت جاتے کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو۔ تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے۔ یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے۔ سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟

مزیدخبریں