پشاور: تعلیمی اداروں کی بندش پر طلبہ کا منفرد احتجاج
01:25 PM, 25 Mar, 2021
پشاور (پبلک نیوز) تمام ملک کھلا ہے لیکن تعلیمی ادارے بند ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا منفرد احتجاج۔تفصیلات کے مطابق جامعہ پشاور میں طلبہ نے روڈ پر احتجاجاً کلاسز کا انعقاد شروع کر دیا۔ ایس او پیز کے تحت کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے یہ بھی مطالبہ کیا حکومت فوری طور پر تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولے۔احتجاج کرنے والے طلبہ نے کا کہنا ہے کہ تمام ملک کھلا ہے لیکن تعلیمی ادارے بند ہے۔ حکومت تعلیم کے ساتھ مذاق بند کرے۔