سینٹ میں ن لیگی قائد حزب اختلاف کیلئے 26 ارکان کے دستخط

01:45 PM, 25 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے رابطے مکمل ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے پانچ ارکان، نیشنل پارٹی کے 2 اور پی کے میپ کے 2 ارکان نے قائد حزب اختلاف کے لیے دستخط کر دیئے۔ ن لیگ کے پاس قائد حزب اختلاف کے لیے 26 ارکان کے دستخط مکمل ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل کا وفد رات کو مریم نواز سے ہونے والی ملاقات کے بعد فیصلہ کرے گی۔ اے این پی بھی تاحال قائد حزب اختلاف سے متعلق فیصلہ نا کرسکی۔ڈپٹی سینیٹ الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لینے والے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے پانچوں ارکان نے ن لیگ کو دستخط دے دیئے ہیں۔ ن لیگ کا امیدوار پی ڈی ایم کا متفقہ امیدوار ہے۔ عثمان کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سینیٹر طاہر بزنجو کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی سینٹ انتخابات سے قبل ہونے والے فیصلہ کے ساتھ ہے۔
مزیدخبریں