ویب ڈیسک: پاکستان میں صفِ اول کی اداکارہ صبا قمر شادی کرنے والی ہیں۔ ان کی جیون ساتھ کے حوالے سے تلاش مکمل ہو گئی ہے۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
سماجی رابطوں کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے دو روز قبل اپنے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی۔ بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی اسی تصویر پر عظیم نامی صارف نے بجائے تنقید کرنے کے، کمنٹ کیا کہ اس سال شادی ناں کر لیں، جس پر اداکارہ نے " قبول ہے" کہا تو سوشل میڈیا پر کہرام بپا ہو گیا۔
واضح رہے کہ عظیم خان ایک بلاگر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کی فین فالوونگ بھی کافی ہے۔ لیکن صبا قمر یا عظیم خان کی انسٹاگرام وال پر دونوں کے حوالے سے سوائے ان دو کمنٹس کے کسی طرح کا مواد موجود نہیں ہے۔