پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 25 مارچ2021

04:36 PM, 25 Mar, 2021

شازیہ بشیر

نیب لاہور نے مریم نواز کی26 جنوری کی پیشی ملتوی کردی، پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائے گا، نیشنل کمانڈ سینٹرکی ہدایات اورمفادعامہ کےپیش نظر فیصلہ کیا گیا

لاہورہائی کورٹ نے نیب کی مریم نواز کو کارکنوں کے ساتھ پیشی پرآنے سے روکنے کی درخواست مستردکردی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ایسےمعاملات میں عدالتوں کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں

قانون کی حکمرانی ہر صورت قائم رکھی جائے،مریم نواز کی پیشی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، وزیراعظم کابنی گالہ میں اجلاس کی صدارت، ملکی معاشی وسیاسی صورتحال پربریفنگ دی گئی

مریم نواز کےنیب میں پیش ہونےسے حکومت خوفزدہ ہےکرائے کے ترجمان آج ہماری جماعت کی طاقت سے خوفزدہ ہیں،راناثناءاللہ کی تنقید،قمرزمان کائرہ بولے، نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ کیس کی مزید سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہے، جیسے ہی بینچ دستیاب ہوگا، کیس سماعت کیلئے مقرر ہوجائے گا، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ثابت کرنا ہوگا کہ 23 پولنگ اسٹیشنز کی شکایت پر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کیوں ضروری ہیں؟

مزیدخبریں