لاہور (پبلک نیوز) قومی احتساب بیور ( نیب) لاہور کی جانب سے پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی نیب میں پیشی ملتوی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے نیب نے فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو دباؤ میں لانے کے لیےتمام حربوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انتظامیہ کو سکیورٹی اقدامات جلد ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ این سی اوسی کی ہدایات اور مفاد عامہ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان نیب کے مطابق مریم نواز کی پیشی کی نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔