وزیراعظم عمران خان جیت چکے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید
05:36 AM, 25 Mar, 2022
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیت چکے ہیں۔ اپوزیشن کا مقابلہ کسی روایتی وزیراعظم سے نہیں، عمران خان سے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے لیڈر کپتان کے ساتھ ہے۔ جب عوام اپنا فیصلہ کر لے تو عوام کے نمائندے ان کے خلاف جا کر اپنی سیاست ہی ختم کریں گے۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1507205502844899333?s=20&t=lFdDBc8hyp4frM8YiBdTug سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو ہو رہا ہے، بہترین ہے۔ انشاء اللہ یہ ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے۔