عمران خان آج خود این آر او مانگ رہا ہے

11:46 AM, 25 Mar, 2022

احمد علی
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سن لو، تمہیں اب بچانے کوئی نہیں آئے گا، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں ، بڑی رعونت سے کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے،آج خود ایڑیاں رگڑ رگڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں ۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا قافلہ میری اور حمزہ شہباز کی قیادت میں نکلے گا،جی ٹی روڈ کا کل یہ سفر نوازشریف کے ترقی کے دورمیں واپس لے کر جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کارکنوں نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا، کارکن مشکل حالات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے، یہ روز کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں تمہارے پتے خزاں کی طرح جھڑ چکے ہیں،تمہارے پاس صرف ایک ٹرمپ کا پتہ ہے،تم اب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔
مزیدخبریں