آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

04:47 PM, 25 Mar, 2022

احمد علی

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر نہ صرف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی بلکہ 24 سال بعد ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 235 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، یوں آسٹریلیا نے 115 رنز سے میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے امام الحق 70 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم 55، عبداللہ شفیق 27 اور ساجد خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیتھن لیون ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا نے پہلے سیشن کے ابتدائی 15 منٹ میں ہی پہلی کامیابی حاصل کرلی، عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کی بال پر کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں اوپنر امام الحق نے زمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کرلی ہے۔

لاہور ٹیسٹ کے چوتھے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لئے پاکستان کی 10 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے مزید 278 رنز بنانے تھے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے چوتھے دن 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یوں پاکستان کو جیت کے لئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا اور ان کے اختتام تک قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے73 رنز بنالئے تھے، امام الحق 42 اور عبداللّٰہ شفیق 27 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

مزیدخبریں