میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

12:42 PM, 25 Mar, 2023

احمد علی
لاہور : سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے لکھا ہے کہ آج رات مینار ِپاکستان پرہمارا چھٹا جلسہ ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ جلسہ پہلے کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت ہے کہ نمازِ تراویح کے بعد تاریخی جلسے میں شریک ہوں، جلسے میں حقیقی آزادی کے اپنے وژن پر روشنی ڈالوں گا ، قوم کو یہ بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے ؟ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس تباہی کی دلدل میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے، یہ لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کے لئے ہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے ۔ سب کو یاد دلوانا چاہتاہوں کہ سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے ، اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں ۔
مزیدخبریں