حقیقی آزادی دفن ہو چکی ، جنازہ آج مینار پاکستان پر پڑھا جائے گا، مریم اورنگزیب
04:12 PM, 25 Mar, 2023
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی دفن ہو چکی ہے ، جنازہ آج رات مینار پاکستان پر پڑھا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قوم کو بتائیں کہ 4 سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا، ملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا ہے وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات توسیع سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی ہے ، آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا ، فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے ۔