پبلک نیوز: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 مارچ 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 520,692 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔
12 مارچ سے 24 مارچ تک 7186 افغان شہریوں میں 2874 مرد، 1543 خواتین اور 2769 بچے اپنے ملک چلے گئے۔
افغانستان روانگی کے لیے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔