سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ،تفصیلی فیصلہ جاری

11:45 AM, 25 Mar, 2024

پبلک نیوز: پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لاجر بینچ نے 14 مارچ کو مختصر فیصلہ سنایا تھا تاہم اب ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 30 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آرٹیکل 51 کے مطابق ہے اور ہائیکورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننےکا اختیار ہے۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اعتراض کیا کہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہوسکتیں، سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں، مقررہ وقت گزرنےکے بعدمخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جاسکتی، اس لیے اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا مخصوص نشستوں پرحق ہوتا ہے لیکن جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، یہ دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جاسکتیں غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا۔

مزیدخبریں