پبلک نیوز: پشاور، چارسدہ اور حسن خیل میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کےحوالےجگہ جگہ تقریبات منعقدکی گئیں،تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سےکیاگیا،تقریبات میں یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت اور رہنماوں کی انتھک محنت اورکوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
طلباء وطالبات نے پوم پاکستان کےحوالے سے تقاریر،ملی نغمے ، فلیگ مارچ اور کھیلوں کےمقابلوں میں حصہ لیا، چارسدہ کےریڈ فاؤنڈیشن اورفن سکول،گورنمنٹ ہائی سکول زرین خیل اور گورنمنٹ ہائی سکول عزا خیل سمیت سپیریئر کالج میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئے۔
شرکاء نےاس عہدکا اظہارکیا کہ وطن عزیز کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے،علاقہ مکینوں ،طلبہ وطالبات اور نوجوانوں نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کےکردارکو سراہا۔