ڈی چوک میں غزہ کے حق میں دھرنا دینے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد، منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

05:36 PM, 25 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   ڈی چوک میں غزہ کے حق میں دھرنا دینے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کے مطابق غزہ بچاؤ مہم کی جانب سے ڈی چوک میں دھرنا دیا گیا جس پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سینیٹر مشتاق احمد اور منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

در ج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ  شرکاء نے ساؤنڈ سسٹم پر حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی، شرکاء کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر این او سی مظاہرے کی اجازت نہیں ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  سابق سینیٹر نے اعلان کیا کہ ہم ہر صورت سفارت خانوں اور سیکرٹریٹ کے اہم دفاتر کا گھیراؤ کریں گے انہیں جس نے روکنے کی کوشش کی وہ جان سے جائے گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ 300 سے زائد ڈنڈا بردار مرد و خواتین ڈی چوک کی جانب بڑھتے رہے، شرکاء کی جانب سے پولیس کو دھمکایا گیا اور پتھراؤ کیا گیا، پتھراؤ کی وجہ سے پولیس اہلکار نعمان شدید زخمی ہوگیا، علاوہ ازیں سابقہ سینیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین نے لیڈی کنسٹیبل کو دھکے بھی دئے، شرکاء نے ایکسپریس چوک کو بند کرکے عام گاڑیوں اور ایمبولینس کو بھی روکے رکھا۔

مزیدخبریں