شام پانچ سے افطار تک کوئی افسر شہریوں کے چالان نہ کرے، ڈی آئی جی  ٹریفک پولیس

08:56 PM, 25 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی نے  حکم دیا ہے کہ شام پانچ بجے سے افطار تک کوئی افسر شہریوں کے چالان نہیں کرے گا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل  (ڈی آئی جی ) ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز  نے  بڑے دو احکامات جاری کیے ہیں ۔احمد نواز نے حکم دیا ہے کہ   شام پانچ بجے سے افطار تک کوئی افسر شہریوں کے چالان نہیں کرے گا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی   نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ   اگر کوئی فیملی کے ہمراہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کو چالان کے بجائے وارننگ دی جائے اور گائیڈ کیا جائے۔

مزیدخبریں