اپنوں میں عید کرنے والے پردیسیوں کیلئے اچھی خبر

09:35 PM, 25 Mar, 2024

ویب ڈیسک:  ریلوے حکام نے عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،ریلوے حکام کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیں گی، 17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

 اکانومی کلاس پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے شام کو روانہ ہوگی، جب کہ 18 بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی۔ اس ٹرین میں 2 بزنس کلاس اور 2 لوئر اے سی کلاس ہوں گی۔چار میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب  پاکستان ریلوے کے ریزرویشن آفسز کے نظام الاوقات میں 19 رمضان المبارک تک توسیع کردی گئی،قبل ازیں تمام ریزرویشن میں 15 رمضان المبارک تک نظام الاوقات جاری کیا گیا تھا،شیڈول کے مطابق پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر1 بجے تک کام کرے گی ۔

 دوسری شفٹ دوپہر1 بجے سے لیکر شام6 بجے تک کام کرے گی جبکہ  20 رمضان المبارک سے ریزرویشن آفسزاپنے پرانے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

مزیدخبریں