پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،25مئی 2021

10:25 AM, 25 May, 2021

اویس
شہباز شریف موجود ہیں تو میری موجودگی ہر جگہ ضروری نہیں، مریم نواز کہتی ہیں شہباز شریف کے ہوتے ہوئے میری موجودگی نہ ہونے کو ایشو نہ بنایا جائے، شہباز شریف کی ضمانت ہوئی اور باہر جانے کا حق رکھتے ہیں، مسلم لیگ ن، مولانا فضل الرحمن اور پی ڈی ایم کا ایک ہی موقف ہے، شہباز شریف نے اعشائیہ بطور اپوزیشن لیڈر دیا، اس کا پی ڈی ایم سے تعلق نہیں۔مریم نواز کے بیان پر معاون خصوصی شہباز گل کا رد عمل، کہا ن لیگ جمہوری پارٹی ہوتی تو آج چچا بھتیجی یوں اس طرح ایک دوسرے پر حملہ آور نہ ہوتے، مریم صفدر اور شہباز شریف کی اندرونی لڑائی دیکھ کر ماضی کی بادشاہتوں میں تخت کی لڑائی کی داستانیں یاد آگئیں، ن لیگ جمہوری پارٹی تو تھی نہیں، شریفوں کی بادشاہت تھی اور بادشاہت میں تو ایسے ہی ہوتا ہے۔برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرسکتا ہے، شہزاد اکبر کہتے ہیں برطانوی قانون کے تحت سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جاسکتا، برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ ہے، معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، اطلاعات کے مطابق وہاں نواز شریف نے ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا، برطانیہ نے ہمیں نوازشریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے۔شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کےخلاف حکومتی اپیل سماعت کےلیے منظور کرلی گئی، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ شہباز شریف نے ہائیکورٹ سے درخواست واپس لےلی ہے، درخواست واپس ہونے پر وفاق کی اپیل کیسے سنی جاسکتی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا درخواست میں بیرون ملک جانے کی اجازت کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا، شہباز شریف کو نوٹس جاری، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں، فواد چودھری کہتے ہیں ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں، آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جائیداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟ ایک مقدمے میں عدالت نوازشریف کو 11 گیارہ اور مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا سناچکی ہے۔
مزیدخبریں