بلوچستان میگا کرپشن کیس ٗ مشتاق رئیسانی کو 10 سال سزا

10:47 AM, 25 May, 2021

اویس
کوئٹہ ( پبلک نیوز) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو احتساب عدالت کوئٹہ نے 10 سال قید کی سزا سنادی ٗ مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم ٗ سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو 2 سال اور 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ٗ نواب ثناءاللہ زہری دور میں کرپشن میں ملوث پائے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میگا کرپشن کیس میں مشتاق رئیسانی سابق صوبائی سیکرٹری خزانہ کو احتساب عدالت نے دس سال جبکہ میر خالد لانگو سابق صوبائی مشیر خزانہ کو 26 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے مشتاق رئیسانی کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے ٗ احتساب عدالت کے جج منور احمد نے پانچ سال بعد اس کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔عدالت نے میگا کرپشن کیس میں نامزد سابق سیکرٹری بلدیات عبدالباسط اور سابق سیکرٹری لوکل کونسل فیصل جمال کو بری کرنے کا حکم دیا ہے ٗ عدالت نے حکم دیا کہ میر خالد لانگو کی سزا ٹرائل کے دوران گرفتاری کے دن سے شروع ہو چکی ہے ٗ کیس کے اہم کرداروں ٹھیکیدار سہیل مجید اور ان کے بھائی کو نیب نے پلی بارگین کر کے مقدمے سے بری کردیا تھا۔یاد رہے کہ پانچ سال قبل بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل اس وقت سامنے آیا تھا جب نیب نے مشتاق رئیسانی کو گرفتار کر کے 80 کروڑ روپے کی نقد رقم اور زیورات برآمد کرلئے تھے۔
مزیدخبریں